ادے پور: نوجوانوں اور کھیل کی مرکزی وزارت کے زیر اہتمام وکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ پروگرام میں اب تک 500 سے زیادہ نوجوانوں نے رجسٹریشن کرایا ہے ۔یوتھ پارلیمنٹ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 16 مارچ تک بڑھا دی گئی ہے ۔یہ پروگرام میرا کنیا مہاودیالیہ، ادے پور میں منعقد کیا جائے گا۔ میرا کنیا مہاودیالیہ کی پروفیسر اور یوتھ پارلیمنٹ کی کنوینر ڈاکٹر سنیتا آریہ نے کہا کہ ادے پور، سلومبر اور راجسمند اضلاع کے 18 سے 25 سال کے نوجوان اس پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں۔ کسی بھی فیکلٹی کے ریگولر یا پرائیویٹ طلباء اور جو نوجوان پڑھائی چھوڑ چکے ہیں وہ بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ ‘وکست بھارت سے آپ کیا سمجھتے ہیں’ کے عنوان پر ایک منٹ کا ویڈیو بناکر مائی بھارت پورٹل پر وکست بھارت یووا سنسد کے ایونٹ پیج پر 16 مارچ تک اپ لوڈ کرنا ہوگا۔دوسرے مرحلے میں منتخب کیے گئے 150 شرکاء ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے فزیکل راؤنڈ میں “ایک ملک ایک انتخاب: ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے راہ ہموار کرنا” کے موضوع پر اپنے خیالات پیش کریں گے ۔