سرسلہ ؍ گمبھی راؤ پیٹ۔ 23 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سرسلہ کے گمبھی راو پیٹ سے تعلق رکھنے والے یوتھ کانگریس اقلیتی قائدین جن کی قیادت محمد یاسین حسین کررہے تھے۔ حیدرآباد حج ہاوز پہنچ کر نو منتخب صدر تلنگانہ وقف بورڈ جناب سید عظمت اللہ حسینی سے ملاقات کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر قائدین جن میں ناصر حسین ،سید ہاشمی ، محمد عبدالجاوید ،محمدنجم الدین ۔ محمد مقصود پاشا اور شیخ حسین لچھا پیٹ موجود تھے۔ عظمت اللہ حسینی صدر نشین تلنگانہ وقف بورڈ کی شال اور گل پوشی کی۔