ضلع کھمم میں بیروزگار نوجوان کی ٹرین کے سامنے خود کشی پر تشویش : شیوسینا ریڈی
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ یوتھ کانگریس کمیٹی کے صدر شیوسینا ریڈی نے ضلع کھمم میں بیروزگار نوجوان کی ٹرین کے سامنے خود کشی کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 29 جنوری کو ریاست کے تمام 119 ارکان اسمبلی کے کیمپ آفسوں کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ۔ آج گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیوسینا ریڈی نے کہا کہ روزگار فراہم کرنے میں تلنگانہ حکومت پوری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ جس سے مایوس ہو کر ریاست میں بڑے پیمانے پر بیروزگار نوجوان خود کشیاں کررہے ہیں ۔ ضلع کھمم میں موتیال ساگر نامی بیروزگار نے ٹرین کے سامنے خود کشی ہے ۔ لیکن چیف منسٹر کے سی آر اور ریاستی وزراء ان خودکشیوں پر کوئی ردعمل کا بھی اظہار نہیں کررہے ہیں ۔ یوتھ کانگریس کے زیر اہتمام آج شام ریاست کے تمام 119 اسمبلی حلقوں میں کینڈل مارچ منظم کیا جائے گا اور 29 جنوری کو ارکان اسمبلی کے کیمپ آفسوں کا گھیراؤ کیا جائے گا ۔ بیروزگار نوجوانوں کی کی تائید و حمایت میں کئے جانے والے احتجاجی پروگرامس میں نوجوانوں سے بھاری تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ۔ یوتھ کانگریس کے صدر نے بیروزگار نوجوانوں سے اپیل کی وہ ہرگز مایوس نہ ہو اور نہ خود کشیاں کرتے ہوئے اپنی زندگیاں ضائع کریں بلکہ زندہ رہتے ہوئے اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کریں ۔۔ ن