یورپی یونین نے یوکرین اور مالدووا کو رکنیت کا درجہ دے دیا

   

برسلز: یورپی یونین نے یوکرین اور مالددوا کو رکنیت کے امیدوار ہونے کا درجہ دے دیا ہے۔ گزشتہ روز برسلز میں 27 رکنی یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ یوکرین پر حملے کے چند ہفتوں بعد ہی ان دونوں ممالک نے یورپی یونین کی رکنیت کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔ امیدوار کا درجہ حاصل کرنا اُن بہت سے مراحل میں سے اولین ہے جو یورپی یونین کی رکنیت کے لیے درکار ہوتے ہیں۔