یورپ پہنچنے کی کوشش میں ساڑھے 4ہزار مہاجرین لاپتہ

   

برسلز : پناہ گزینوں کی صورت حال پر نظر رکھنے والے یورپی تنظیم واکنگ بارڈرز نے رپورٹ میں کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں کی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس یورپی ممالک داخلے کی کوشش کے دوران ساڑھے 4ہزار افراد سمندر میں لاپتاہوئے ، جن میں 205 بچے بھی شامل تھے۔ واکنگ بارڈرز نے پناہ گزینوں کے لاپتاہونے کی وجہ خطرناک سمندری راستوں اور کمزور کشتیوں کو قرار دیا ہے۔