واشنگٹن۔ /6 جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدور کے اہم واقعات میں سے ایک شاذ و نادر واقعہ یہ ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ یوم آزادی تقریر کے دوران لکھی ہوئی تحریر پڑھنے کے دوران اٹک گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکرپٹ نے مجھے ناکام بنادیا۔ ان کی 4 جولائی کو کی گئی تقریر امریکی تاریخ سے لئے گئے خصوصی واقعات پر محیط تھی۔ انہوں نے آزادی کی جنگ سے جدید دور کے دوران ہوئے واقعات کو پیش کرنا شروع کیا۔ عین اسی وقت ٹیلی پرامپٹر بند ہوگیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ عین جملہ کے درمیان ہی یہ مشین بند ہوگئی ہے لیکن میں یہ تقریر اچھی طرح جانتا ہوں لہذا مجھے ٹیلی پرامپٹر کے بغیر تقریر کرنے کا موقع دیجئے۔ وہائیٹ ہاوز نے اس تقریر کا متن جاری نہیں کیا ہے اس لئے یہ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کیا کہنا چاہتے تھے۔