یوم آزادی پر اترپردیش میں تعطیل نہیں ہوگی: ریاستی حکومت

   

لکھنؤ:اتر پردیش حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتہ آزادی کے دوران ‘ہر گھر ترنگا’ مہم چلائی جائے گی۔ جس کی وجہ سے اس سال 15 اگست کو اسکول، کالج، سرکاری دفاتر، غیر سرکاری دفاتر اور بازار بند نہیں رہیں گے۔ چیف سکریٹری درگا شنکر مشرا نے کہا ہے کہ حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق اس بار یوم آزادی بہت خاص ہے۔ اس مرتبہ 11 تا 17 اگست تک ملک میں ہفتہ آزادی منایا جائے گا۔ اس دوران سبھی کے گھروں، سرکاری و غیر سرکاری دفاتر، اداروں، عوامی مقامات پر ترنگا پرچم لہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اترپردیش میں اسکول، کالج، یونیورسٹیاں، سرکاری یا غیر سرکاری دفاتر اور بازار بند نہیں رہیں گے۔