یوم خواتین کے موقع پر ماروتی سوزوکی کا خواتین کیلئے تحفہ

   

نئی دہلی 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی یوم خواتین 8 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اِس مناسبت سے دنیا بھر میں خواتین کے حقوق اور انھیں بہتر زندگی فراہم کرنے کے لئے کئی ایک اقدامات کئے جاتے ہیں۔ اِسی کے تناظر میں ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹیڈ نے 8 تا 30 مارچ کو قومی سطح پر سرویس کیمپ کا اعلان کیا ہے اور وہ اپنے خاتون گاہکوں کو کئی ایک سہولیات فراہم کررہا ہے جس میں بھاری ڈسکاؤنٹ دینے کے علاوہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی کئی دلکش آفرس کئے گئے ہیں۔ قومی سطح کے سرویس کیمپ کا اعلان کرتے ہوئے ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹیڈ کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر پارتھیو بنرجی نے کہاکہ ویمنس ڈے کی مناسبت سے گزشتہ سال بھی اِس طرح کا آفر دیا گیا تھا جہاں 2.4 لاکھ گاہکوں نے استفادہ کیا۔