ایتھنز : یونان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔موسمیاتی بحران اور شہری تحفظ کے وزیر واسیلیس کیکیلیاس نے بتایا کہ خاص طور پر دریائے پینیو میں طغیانی آنے سے بہت سارے دیہات سیلاب کی زد میں آ گئے۔کیکیلیاس نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال مزیدبگڑسکتی ہے ، لہذا احتیاط برتنی چاہیے۔منگل سے سیلاب کی وجہ سے جانیں گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہونے کی اطلاع دینے والے ککیلیاس نے بتایا کہ 4 افرادلاپتہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 20 ہیلی کاپٹر علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں اور دیہات میں محصور لوگوں میں خوراک اور پانی کی تقسیم میں مصروف ہیں۔ملکی فوج کے بھی حصہ لینے والی تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے دوران علاقے سے تقریباً 2000 افراد کو نجات دلائی گئی ہے۔دریائے پینیومیں طغیانی کے نتیجے میں خطے میں پانی کی اونچائی 9 میٹر تک پہنچ گئی۔