یونیورسٹی کیمپس میں واقع تالاب میں ہندوستانی طالبعلم کی موت

   

نیویارک۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک المناک حادثہ میں ایک ہندوستانی طالب علم امریکی یونیورسٹی آف رھوڈ آئی لینڈ کے کیمپس میں واقع تیراکی کے تالاب میں فوت ہوگیا۔ ہندوستان سے تعلق رکھنے والا فزکس گریجویٹ سہیل حبیب اتوار کوٹوئیل فزیکل ایجوکیشن سنٹر کے تالاب میں رونما ہوئے حادثہ میں فوت ہوگیا۔ سہیل حبیب 2016ء سے یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھا جسکی المناک موت پر یونیورسٹی نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کیا۔ حادثہ کے بعد سہیل حبیب کو فوری مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت عمل میں آئی اور ڈاکٹروں نے بعدازاں اسے مردہ قرار دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے متوفی حبیب اور اسکے ارکان خاندان سے اظہارتعزیت کیا ہے۔ اس حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔