بیجنگ: چین میں ایک یونیورسٹی کی تجربہ گاہ میں ہوئے دھماکہ میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ چین کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق فائر بریگیڈ حکام کو نان جنگ شہر میں واقع ہوا بازی و خلائی علوم کی یونیورسٹی کی ایک تجربہ گاہ میں دھماکہ کی اطلاع ملی جس میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر امدادی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دھماکہ سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے۔