لکھنؤ: یوپی سیکنڈری ایجوکیشن کونسل نے 10ویں اور 12ویں بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتیجہ آج دوپہر 1:30 بجے بورڈ ہیڈ کوارٹر پریاگ راج میں اعلان کیا گیا۔ پریانشی سونی نے یوپی بورڈ 10ویں کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔ پریانشی نے 600 میں سے 590 نمبر حاصل کیے ہیں۔پریانشی سیتا پور کی رہنے والی ہے۔ دوسرے نمبر پر کانپور دیہات کے کشاگرا پانڈے ہیں جنہوں نے 600 میں سے 587 نمبر حاصل کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ایودھیا کی مشکوٰۃنور Mishkat Noor تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 600 میں سے 587 نمبر حاصل کیے ہیں۔ چوتھے نمبر پر متھرا کے کرشنا جھا ہیں، انہوں نے 600 میں سے 587 نمبر حاصل کیے ہیں۔ارپت گنگوار پانچویں نمبر پر ہیں، انہوں نے 586 نمبر حاصل کیے ہیں۔چھٹے نمبر پر سلطان پور کی شریاسی سنگھ ہیں، انہوں نے 586 نمبر حاصل کیے ہیں۔ ساتویں نمبر پر ایودھیا کی پریکشا دوبے ہیں جنہوں نے 585 نمبر حاصل کیے ہیں۔ آٹھویں نمبر پر امبیڈکر نگر کے سکشم تیواری ہیں جنہوں نے 585 نمبر حاصل کیے ہیں۔ نویں نمبر پر جونپور کے پیوش سنگھ ہیں، انہوں نے 585 نمبر حاصل کیے ہیں۔وارانسی کے نمن گپتا 10 ویں نمبر پر ہیں، انہوں نے 585 نمبر حاصل کیے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان کیلئے 58,85,745 طلبہ نے رجسٹریشن کروائی تھی جس میں 31,16,487 کلاس 10ویں اور 27,69,258 کلاس 12ویں کے طلبہ شامل تھے۔ تشخیص کا عمل 18 مارچ کو شروع ہوا اور یکم اپریل کو ختم ہوا۔ ہائی اسکول میں کل 89.78 فیصد طلباء پاس ہوئے۔