یوپی میں زہریلی گیس سونگھنے سے 5افراد ہلاک

   

لکھنؤ ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اُنھوں نے زہریلی گیاس تنفس کے ذریعہ اپنے پھیپھڑوں میں پہونچائی تھی۔ یوپی کے ضلع سلطان پور میں جمعہ کے دن 5 افراد ایک ڈرینج ٹانکی صاف کررہے تھے جبکہ وہاں سے زہریلی گیاس خارج ہوئی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس سلطان پور ہیمانشو کمار نے کہاکہ یہ حادثہ کٹھ گھرا پٹی دیہات میں جو دوست پور پولیس اسٹیشن کے دائرہ کار میں شامل ہے، پیش آیا۔ زہریلی گیاس کے ڈرینج کی ٹانکی کی مرمت کے دوران گیاس پائپ کی عدم موجودگی کی وجہ سے 6 افراد بیہوش ہوگئے تھے اور ٹانکی پر ہی گر پڑے تھے۔ ان میں سے 5 دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکے جبکہ ایک سمجھا جاتا ہے کہ کمیونٹی ہیلت سنٹر دوست پور میں ہنوز زیرعلاج ہے۔ مہلوکین کی شناخت بحیثیت راجندر نشاد عمر 32 سالہ ، اشوک نشاد عمر 40 سال، رویندر نشاد عمر 25 سال، محمد شریف عمر 52 سال اور رام کشن عمر 40 سال کی گئی ہے۔ بیت الخلاء اور ڈرینج کی ٹانکی کی مرمت راجندر نشاد کررہا تھا جبکہ یہ حادثہ پیش آیا۔ دریں اثناء چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے اظہار رنج و غم کرتے ہوئے مہلوکین کے ارکان خاندان کو پیغام تعزیت دیا ہے۔ اُنھوں نے سرکاری عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ زخمی افراد کو کافی علاج کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔ اُن کا بیان حکومت یوپی نے جاری کیا ہے۔