٭ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرتشدد احتجاج کے بعد اترپردیش کے 14 اضلاع میں ہفتہ کی دوپہر 12 بجے تک انٹرنیٹ اور میسیج خدمات معطل کردیئے گئے ہیں۔ ان اضلاع میں لکھنؤ، میرٹھ، غازی آباد، بریلی، مئو، اعظم گڑھ، آگرہ، کانپور اور اناؤ وغیرہ شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 3,505 افراد کو احتیاطی طور پرحراست میں لیا گیا ہے۔