یوکرائن کے صدر کا روسی صدر پوٹن سے ملاقات کا مطالبہ

   

کیف : یوکرائن کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مشرقی یوکرائن کے تنازعہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کا مطالبہ کیا ہے۔ مشرقی یوکرائن میں روس نواز علیحدگی پسندوں کے زیر اثر علاقوں میں تشدد میں تیزی سے اضافے اور سرحد کے قریب روسی دستوں کی موجودگی کی وجہ سے خدشہ ہے کہ روس یوکرائن پر حملہ کر سکتا ہے۔ اس تناظر میں یوکرائنی صدر نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں کہا کہ وہ روسی صدر پوٹن سے ملاقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ زیلنسکی نے میونخ کانفرنس کے دوران امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے بھی ملاقات کی۔ یوکرائنی صدر نے کہا کہ یوکرائن اس تنازعہ کے پرامن حل کے لیے صرف سفارتی رستہ اختیار کرے گا۔