الاسکا ۔ 19 اگست (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کا تھری پیس سوٹ خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔ گزشتہ روز یوکرینی صدر اور امریکی صدر کی الاسکا میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ تین سال سے زائد عرصہ سے جاری جنگ کے حوالے سے اہم مذاکرات اور بات چیت کرنا تھا۔ اس ملاقات کے دوران ایک بار پھر امریکی رپورٹر نے زیلینسکی کے لباس پر تبصرہ کیا۔ صحافی برائن گلین نے زیلینسکی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس سوٹ میں بہت شاندار لگ رہے ہیں۔ صحافی کی اس تعریف پر صدر ٹرمپ نے گفتگو میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی یہی کہا تھا۔
زیلنسکی کو یوکرین کا بیس فیصد چھوٹا نقشہ دیا گیا
واشنگٹن ۔ 19 اگست (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو یوکرین کا بیس فیصد چھوٹا نیا نقشہ دیدیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جنگ کے دوران روس میں شامل ہوئے مشرقی علاقوں سے یوکرین نے دستبردار ہونے پر غور کا اشارہ دیدیا ہے۔ یوکرینی صدر نے امریکی ہم منصب سے اوول آفس میں ملاقات کی، لباس پر پچھلی بار تنقید کے سبب اس مرتبہ انہوں نے رسمی سوٹ پہن کر شرکت کی تاہم ٹائی لگانے سے گریز کیا۔ برطانیہ کے وزیراعظم اسٹارمر، فرانس کے صدر میکرون سمیت یورپی رہنما بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے بہت اچھی بات ہوئی تاہم بہترین بات مستقبل میں ہوگی۔ یوکرینی صدر اور یورپی رہنماؤں نے یوکرین کیلئے سیکوریٹی یقین دہانیوں پر زور دیا تاہم اس بارے میں حتمی صورتحال سامنے نہیں آئی۔
زیلنسکی کا امریکہ سے 100 ارب ڈالر کے ہتھیار کا مطالبہ
کیف۔ 19 اگست (ایجنسیز) فائنانشیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے روس کے ساتھ امن معاہدہ کے بعد امریکی سلامتی کی ضمانت حاصل کرنے کے منصوبہ کے حصہ کے طور پر یورپی اتحادیوں کی مالی اعانت سے 100 ارب ڈالر مالیت کے امریکی ہتھیار خریدنے کی پیش کش کی ہے۔ فائنانشیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے روس کے ساتھ امن معاہدہ کے بعد امریکی سلامتی کی ضمانت حاصل کرنے کے منصوبہ کے حصہ کے طور پر یورپی اتحادیوں کی مالی اعانت سے 100 ارب ڈالر مالیت کے امریکی ہتھیار خریدنے کی پیش کش کی ہے۔ اتحادیوں کے ساتھ شیئر کی گئی ایک دستاویز اور اخبار نے اس تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجویز میں امریکی شراکت داروں کے ساتھ 50 ارب ڈالر کا ڈرون بنانے کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ یہ پیکج یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل جاری کیا گیا تھا۔