ماسکو: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کیلئے مذاکرات کا تیسرا دور بھی کوئی خاص پیشرفت کے بغیر ختم ہوگیا۔ بیلاروس میں مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد یوکرینی صدارتی مشیر نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداریوں کے معاملات پر کچھ مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ تاہم یوکرین کے مذاکرات کار میں کہا کہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔