نیویارک ۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیوں کے دوران مارے گئے شہریوں کی تعداد 564 ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا کہ ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس کے کسی اقدام سے ناٹو کو خطرہ لاحق ہوا تو امریکہ ردعمل دے گا، خواہ اس سے عالمی جنگ ہی کیوں نہ شروع ہو جائے۔ یورپی یونین نے بھی ماسکوپرپابندیوں کادائرہ مزیدبڑھانے کااعلان کردیا ہے۔ یوٹیوب نے روس کے سرکاری میڈیا چیانلس فوری طورپر بلاک کردیے۔ روس نے اپنے اتحادی بیلاروس کو جدیدترین اسلحہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔