یوکرین کا ایران سے طیارہ حادثہ پر بھاری معاوضہ وصول کرنے کا اعلان

   

کیف: یوکرین کی حکومت نے ایران میں ایک میزائل حملے میں تباہ ہونے والے اپنے مسافر جہاز کے واقعے پر ایران سے بھاری معاوضہ وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کالیبا نے کہا کہ ان کا ملک 8 جنوری کو ایران یوکرین کے جہاز کو فضا میں میزائل سے تباہ کرنے کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہران کے ساتھ اس حوالے سے جمعرات کے روز بات چیت شروع ہوئی ہے مگر یہ بات چیت اتنی آسان نہیں ہو گی۔ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سخت کشیدگی کے وقت یوکرین کی بین الاقوامی ایئر لائن کا ایک طیارہ بوئنگ 737 غلطی سے میزائل کا نشانہ بن گیا تھا۔ اس حادثے میں عملے سمیت تمام 176 افراد سوار تھے جو سب ہلاک ہو گئے تھے۔ ان میں 57 کا تعلق کینیڈا سے تھا۔کولیبا نے کیف میں ایران اور یوکرین کے وفود کے مابین ہوئی ملاقات کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس سے قطع نظر کہ ہم انصاف حاصل کریں گے چاہے اس میں کتنا بھی وقت اور کوشش صرف کرنا پڑے ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہوئی بات چیت کی مزید تفصیلات جمعہ کے روز شیئر کی جائیں گی۔