یوکرین کیلئے1 ارب ڈالر کی امریکی فوجی امداد

   

واشنگٹن : امریکہ نے یوکرین کے لیے اسلحہ اور گولہ بارود کے لیے ایک ارب ڈالر کے نئے پیکج کا اعلان کردیا ہے۔ خبر کے مطابق ،کیف کے حق میں واشنگٹن کی حمایت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے لیے نئے پیکج کا اعلان کیا۔جوبائیڈن نے کہا کہ ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلحے کے پیکج میں مزید اسلحہ، توپ شکن دفاعی نظام اور توپ خانے کے لیے گولہ بارود اور جدید راکٹ نظام شامل ہیں جو یوکرین پہلے ہی استعمال کر رہا ہے۔ایک بیان کے مطابق جوبائیڈن نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا کیونکہ وہ اپنی جمہوریت کا دفاع کرتا ہے اور روس کی بلا اشتعال جارحیت کے پیش نظر اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔