یوکرین کے بارے میں فیصلے امریکہ نہیں روس کرے گا

   

ماسکو : روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے بارے میں فیصلے امریکہ نہیں ماسکو کرے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے تنازع کے حوالے سے فیصلے روس خود کرے گا۔ روس نے یوکرین کی جانب سے 30 روزہ جنگ بندی اور پائیدار امن کی بحالی کے لیے امریکی تجویز تسلیم کرنے کے معاملہ پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ روسی ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی فیڈریشن کی پوزیشن کچھ فریقین، معاہدوں، کوششوں کی وجہ سے فیڈریشن سے باہر نہیں بلکہ اندر طے ہوتی ہے۔