وی ہیگ۔ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے جمعرات کو ہیگ میں یوکرین کی احتساب کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ سادہ سچّائی یہ ہے جو اس وقت ہم دیکھ رہے ہیں کہ بچیکہ عورتیں اور مرد، جوان اور بوڑھے، دہشت کی زندگی گزار رہے ہیں،” اس کانفرنس میں تقریباً 40 ممالک کی شرکت کر رہے ہیں۔ خان نے کہا کہ یوکرین میں جنگی جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ یوکرین نے ملک کے اندر ہونے والے جرائم کے بارے میں کارروائی کرنے کے لیے عالمی عدالت کو اختیار دے دیا ہے جس سے عدالت کی تحقیقات کا دروازہ کھل گیا ہے، کیونکہ نہ تو یوکرین اور نہ ہی روس عالمی عدالت کا رکن ہے۔ یوکرین کے حکام نے بتایا کہ روسی میزائل جمعرات کو وسطی یوکرین کے شہر وینیٹسیا پرگرے جس کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ تین میزائلوں نے شہر کے وسط میں واقع ایک دفتر کی عمارت کو نشانہ بنایا جو دارالحکومت کیف سے تقریباً 270 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ بحیرہ اسود میں روسی آبدوز سے کیے گئے حملوں نے علاقے میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچایا اور قریبی پارکنگ میں کھڑی 50 کاروں کو لپیٹ میں لے لیا۔