یوگانڈا: یوگانڈا میں صدارتی امیدوار کی گرفتاری کے نتیجے میں شروع ہونے والے مظاہروں میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ صدارتی امیدوار اور پاپ اسٹار باب وائن کی گرفتاری کے بعد دارالحکومت کمپالا میں ہنگامہ آرائی شروع ہوئی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے تیز دھار پانی، آنسو گیس اور ربر کی گولیوں کا استعمال کیا۔