یوگی آدتیہ ناتھ کو قتل کرنے کی دھمکی، ایک لڑکی گرفتار

   

ممبئی: ممبئی پولیس نے اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والا پیغام بھیجنے پر ایک لڑکی کو گرفتار کیا ہے ۔. ایک اہلکار نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ملزم لڑکی کی شناخت فاطمہ خان (24) کے نام سے ہوئی ہے، وہ مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے الہاس نگر علاقے میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے۔. اہلکار نے بتایا کہ اس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بی ایس سی کیا ہے۔افسر نے بتایا کہ اس کے والد کا لکڑی کا کاروبار ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی تعلیم یافتہ ہے لیکن ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے۔اہلکار نے کہا کہ ہفتے کے روز ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ پر ایک نامعلوم نمبر سے ایک پیغام آیا ہے، جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے 10 دن کے اندر چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا تو آدتیہ ناتھ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیقی کی طرح قتل کر دیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فاطمہ نے یہ پیغام بھیجا تھا۔اہلکار نے بتایا کہ ممبئی کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے الہاس نگر پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں لڑکی کا سراغ لگایا اور اسے حراست میں لے لیا۔افسر نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔اہلکار نے کہا کہ آدتیہ ناتھ ریاستی اسمبلی کی انتخابی مہم کیلئے مہاراشٹر آ سکتے ہیں اور اس لیے پولیس چوکس ہے۔مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔