یوگی آدتیہ ناتھ بھی جانچ کے بعد کورونا پازیٹیو

,

   

لکھنؤ: ملک میں عالمی وبائی مرض کی دوسری لہر نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی متاثر پائے گئے ہیں۔ آج ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد وہ خود کورنٹائن میں چلے گئے ہیں۔ وزیراعلی کے دفتر کے او ایس ڈی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے نجی سکریٹری کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد سے ہی بے حد احتیاط برت رہے تھے اور انہوں نے کل ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔ چیف منسٹر آفس انتہائی احتیاط برت رہا تھا اور انہوں نے کل خود کو الگ تھلگ کرلیا تھا۔ وزیراعلی نے اپنے کوروناوائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ٹوئٹرپر دی ہے ۔ ان کا ٹسٹ کل ہوا تھا جس کی رپورٹ آج آئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے سرکاری رہائش گاہ میں کورنٹائن میں ہیں اور وہیں سے سرکاری کام کررہے ہیں۔

گہلوت نے یوگی کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کی
جے پور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کی ہے ۔ مسٹر گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہاکہ انہیں مسٹر آدتیہ ناتھ کو کورونا ہونے کی اطلاع ملی ہے ، وہ بھگوان سے ان کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتے ہیں۔ اسی طرح بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے بھی ان کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کی۔ ڈاکٹر پونیا نے خواہش کی کہ ایشور جلد انہیں صحت یاب کرے اور پھر سے اپنے کام میں مصروف ہوں۔
خیال رہے کہ مسٹر آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کیا کہ شروعاتی علامات نظر آنے پر ان کا کووڈ ٹیسٹ کرایا گیا اور ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔

چیف منسٹر آفس کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایس پی گوئل ، سکریٹری اجیت سنگھ اور ان کے او ایس ڈی ابھیشیک کوشک کورونا پوزیٹیو پائے گئے تھے۔
اس کے بعد کل وزیر اعلی آئسولیشن میں چلے گئے تھے ۔