لکھنو: یوگی حکومت کے تمام دعووں کے باوجود کورونا وائرس کا اثر بڑھتا جا رہا ہے اور حالات یہ ہیں کہ خود وزرا تک اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ اتر پردیش میں کابینہ وزیر ستیش مہانا ہفتہ کے روز کورونا متاثر پائے ہیں۔ وزیر نے خود ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔صنعتی ترقی کے وزیر ستیش مہانا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کووڈ کی ابتدائی علامات نظر آنے پر کل میں نے ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کی صلاح پر میں خانہ قرنطینہ میں چلا گیا ہوں۔ میری درخواست ہے کہ آپ میں جو بھی لوگ گزشتہ دنوں میرے رابطہ میں آئے ہیں برائے کرم وہ اپنی جانچ کرا لیں۔