لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو دہلی میں نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کی۔ یوگی صبح نائب صدر کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش کے ترقیاتی ماڈل کی تعریف کی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھاکہ نئی دہلی میں نائب صدر جگدیپ دھنکھر جی کے ساتھ غیررسمی ملاقات۔ اپنا قیمتی وقت دینے کا بہت شکریہ۔ دوسری طرف نائب صدر کے ‘ایکس’ ہینڈل نے بھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ان کی ملاقات کی تصویر پوسٹ کرکے اطلاعات دی۔