چندی گڑھ۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مشہور گلوکار ہانی سنگھ جنہوں نے اپنے نغمہ میں فحش الفاظ استعمال کئے تھے جس پر پنجاب اسٹیٹ کمیشن فار ویمنس چیرپرسن منیشا گلاٹی نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی جس پر ان کو دھمکی آمیز کالز وصول ہورہے ہیں۔ نغمہ ’’لکھنا‘‘ جس کو ہانی سنگھ نے گایا ہے اس میں فحش کلمات کے استعمال پر پنجاب پولیس نے ہانی سنگھ اور میوزک پروڈیوسر بھوشن کمار کے خلاف ایک کیس درج کیا ہے۔ مسز گلاٹی نے کہا کہ ہانی سنگھ کے خلاف شکایت درج کروانے پر ان کو فون پر اور ٹوئٹر پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اس سے قبل گلاٹی نے گانے میں فحش استعمال کرنے پر گلوکار کے خلاف ریاستی ہوم سکریٹری پنجاب ڈی جی پی اور آئی جی (کرائم) کو شکایت درج کروائی تھی۔ یو یو ہانی سنگھ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 294 اور 509 (فحش گانے اور خواتین کی توہین) کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
کلگام کے تین قدیم منادر میں کشمیری پنڈتوں کا درشن
کلگام۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے انتہاپسند علاقہ کلگام میں واقع تین قدیم منادر ککران کا ماتا کٹیانی مندر منزگام کیا ماتا رگنیا مندر اور ماتا کلواگی شوری میں منگل کو سینکڑوں کشمیری پنڈتوں نے درشن کئے اور یگنا کا اہتمام کیا گیا ۔