یو ایس اوپن: سندھو، لکشیا کوارٹر فائنل میں داخل

   

کونسل بلفس (یو ایس اے)۔ اسٹار ہندوستانی شٹلرز پی وی سندھو اور لکشیا سین نے اپنے اپنے راؤنڈ آف 16 میچوں میں سیدھے گیم میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے یو ایس اوپن بی ڈبلیو ایف سوپر300 ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔دو بارکی اولمپک میڈل جیتنے والی سندھو نے خواتین کے سنگلز کے راؤنڈ آف 16 میں چائنیز تائپے کی سنگ شو یون پر21-14، 21-12 سے آسان جیت درج کی۔ اس دوران لکشیا نے اپنے مردوں کے سنگلز دوسرے راؤنڈ کے میچ میں جمہوریہ چیک کے جان لوڈاکو21-8، 23-21 سے شکست دی۔ سندھو نے سست آغازکیا لیکن میچ آگے بڑھنے کے ساتھ ہی انہیں اپنی تال مل گئی۔ ہندوستانی کھلاڑی نے جلد ہی سنگ شو یون کو بیک فٹ پرکھڑا کردیا اور 13-5 کی برتری حاصل کر لی۔ تائپے کے شٹلر نے مختصر مزاحمت کی لیکن یہ کافی نہیں تھی کیونکہ سندھو نے پہلا گیم سمیٹ لیا اور برتری حاصل کی۔دوسرے گیم میں سندھو اور شو یون ابتدائی طور پر مقابلہ کاکنٹرول حاصل کرنا چاہتے تھے۔ جیسے جیسے میچ آگے بڑھ رہا تھا، شو یون سندھو کی شدت کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے کیونکہ ہندوستانی کھلاڑی نے صحت مند برتری حاصل کرلی اور مسلسل پانچ پوائنٹس جیت کر 37 منٹ میں میچ اپنے نام کرلیا۔کوارٹر فائنل میں سندھو کا مقابلہ چینی شٹلرگاو فانگ جی سے ہوگا۔ اب تک حریف کے خلاف ہندوستانی کھلاڑی نے اپنے پچھلے چار مقابلوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔قبل ازیں تیسری سیڈ لکشیا نے اپنی رفتارکو جلد ہی پایا اور آرام سے پہلا گیم جیت لیا۔ دوسرا گیم بہت بڑا چیلنج ثابت ہوا کیونکہ ہندوستانی کھلاڑی کو لوڈاکو 19-14 سے پیچھے چھوڑ دیا۔21 سالہ ہندوستانی نے واپسی کرتے ہوئے اسکور کو 19 کے برابر کردیا۔ میچ کا سنسنی خیز اختتام کیا ، اس نے اپنے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے بالآخر 39 منٹ کا مقابلہ جیت لیا۔ کوارٹر فائنل میں لکشیا کا مقابلہ ہم وطن ایس شنکر متھوسامی سبرامنیم سے ہوگا جنہوں نے اسرائیل کی میشا زلبرمین کو 21-18، 21-23، 21-13 سے شکست دی۔