یو اے ای سے 173 ہندوستانیوں کی وطن واپسی

   

منگلورو ۔ چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعہ اتوار کو متحدہ عرب امارات سے 173 ہندوستانیوں کو کرناٹک واپس لایا گیا جو کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث وہاں پھنسے ہوئے تھے ۔ کرناٹک اسپورٹس اینڈ کلچرل کلب کی جانب سے چارٹرڈ فلائیٹ کا انتظام کیا گیا ۔ ہندوستانیوں کو لیکر یہ فلائیٹ منگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ پہونچی ۔ کرناٹک اسپورٹس اینڈ کلچرل کلب پہلا ایسا کلب ہے جس میں یو اے ای میں پھنسے ہوئے ریاست کے افراد کو واپس لانے کیلئے فلائیٹ کا انتظام کیا جن میں 29 حاملہ خواتین اور 16 بچے شامل ہیں ۔