فلائی دوبئی کو موزوں امیدواروں سے درخواستیں مطلوب
حیدرآباد ۔ 27 مئی (سیاست نیوز) اگر آپ یو اے ای میں ہوابازی کے شعبہ میں ملازمت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو موقع ہے۔ دوبئی کی ایرلائن، فلائی دوبئی کی جانب سے یو اے ای میں کئی پوسٹس کیلئے تقررات کئے جارہے ہیں چونکہ فضائی سفر کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے اس میں زیادہ ورک فورس کی ضرورت ہے۔ فلائی دوبئی نے اس کی توسیعی کاوشوں کے حصہ کے طور پر اس سال ایک ہزار سے زیادہ ملازمین کے تقرر کے پلانس کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایرلائن فی الوقت مشرق وسطیٰ، افریقہ، یوروپ اور ایشیاء میں 110 سے زائد مقامات کیلئے خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس کا مقصد اس کے ورک فورس کو مستحکم کرنا ہے۔ فلائی دوبئی کی جانب سے یوزر انٹرفیس ڈیولپر، کوآرڈینیشن، آفیسر۔ ایویئشن سیکوریٹی، کوآرڈینیٹر، ایوئیشن سیکوریٹی ، سینئر منیجر کیٹرنگ، اسپیشلسٹ اکوپیشن ہیلت اینڈ سیفٹی، فلائٹ دسپیاچ سینئر آفیسر کے پوسٹس (اوپن پوزیشنس) پر تقررات کئے جارہے ہیں جس کیلئے اہلیتی معیار اور درکار قابلیت کا ذکر فلائی دوبئی کے جاب پورٹل میں کیا گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اوپن پوزیشنس کیلئے درخواست دینے ذیل کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے درخواست دے سکتے ہیں۔ l here کو کلک کرتے ہوئے فلائی دوبئی جاب پوٹل کھولیں۔l آپ کیلئے موزوں جاب معلوم کریں اور پھراس پر کلک کریں۔l درکار چیزوں کو پوری توجہ سے پڑھیں اور دیکھیں کہ آیا آپ اہلیتی معیار کو پورا کرتے ہیں۔l “Apply” کو کلک کریں۔