دبئی :متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔دبئی میں کھیلی جارہی سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلی بار کسی انٹرنیشنل مقابلے میں شکست دی۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز اسکور کئے۔ مارک چیپمین 63 جبکہ چاڈ بوویز اور جیمز نیشام 21، 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔میزبان ٹیم نے جیت کا نشانہ 15.4 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ کپتان محمد وسیم 55، آصف خان 48 رنز اسکو رکئے ۔ ویرتیا اروند 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابر ہوگئی ہے۔