یو پی آئی پر حکومت کی وضاحت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 11 جون (یو این آئی) حکومت نے بدھ کو یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یو پی آئی لین دین پر ایم ڈی آر چارج کئے جانے کی قیاس آرائیاں اور دعوے مکمل طور پر جھوٹے ، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔اس حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کے پیش نظر وزارت خزانہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے ۔