نئی دہلی ۔7؍مارچ ا(ایجنسیز )یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے جمعہ کو 2025 کے سول سروسز امتحان (سی ایس ای) کے حتمی نتائج کا اعلان کیا۔ انوج اگنی ہوتری نے امتحان میں ٹاپ کیا، راجیشوری سووے ایم اور اکانش دھول بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔کمیشن نے کہا کہ کل 958 امیدواروں نے امتحان کیلئے کوالیفائی کیا ہے اور انہیں مختلف مرکزی سیول سرویسز میں تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے۔ سیول سرویسز کا امتحان ہر سال تین مرحلوں میں لیا جاتا ہے‘ پریلیمنری، مین اور انٹرویو۔ یو پی ایس سی کے ذریعے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (IAS)، انڈین فارن سروس (IFS) اور انڈین پولیس سروس (IPS) کے افسران کو منتخب کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ53 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ۔سیول سروسز 2025 کے امتحانات میں مسلمانوں کے نتائج میں پچھلے سال کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔ سیول سروسز 2025 کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے 958 امیدواروں کی فہرست میں تقریباً 53 مسلم امیدوار شامل ہیں۔ ٹاپ 100 میں چار مسلم امیدواروں نے جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں اے آر راجہ محی الدین، عفرا شمس انصاری، نبیہ پرویز اور حسن خان کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے یو پی ایس سی 2024 میں صرف 26 مسلم امیدوار ہی کامیابی حاصل کر پائے تھے۔ یو پی ایس سی 2025 کے نتائج یہ ثابت کر رہے ہیں کہ ملک کی اعلیٰ سیول خدمات میں مسلم نوجوانوں کی شرکت میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ مسلسل اپنی محنت، عزم اور استقامت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔کامیاب مسلم امیدواروں کی فہرست اس طرح ہے۔اے آر راجہ محی الدین7‘ عفراء شمس انصاری24‘ نبیہ پرویز 29‘ حسن خان95‘ عرفہ عثمانی124‘ خان صائمہ سراج احمد 135‘ وسیم الرحمن 157‘ صوفیہ صدیقی253‘ توصیفاحمد گنائی254‘ منتشا 307‘ اسد عقیل321، محمد اشتیاق الرحمن354‘ محمد اشمِل شاہ 382‘ شاہدہ بیگم ایس411‘ شاداب علی خان415‘ محمد صلوٰہ ٹی اے429‘ شعیب455‘ نازیہ پروین478‘ شیخ محمد حبیب الدین ایس485‘ شیخ محمد نشاط ایم495‘ منہاج شکیل513‘ گل فضا535‘ ہاشمی محمد عمر549‘ شاہ رخ خان 575‘ اثنا انور576‘ منیب افضل پرہ581‘ عظیم احمد588‘ شائستہ پروین614‘ نور عالم625‘ محمد عرفان قیام خانی 646‘ محسنہ بانو648‘ غلام محی الدین663‘ دانش ربانی خان 665‘ محمد نایاب انجم668‘ محمد ابوذر انصاری671‘ انصا خان 678‘ عبد السفیان695‘ فیروز فاطمہ ایم708‘ محمد ہاشم713‘ محمد سہیل718‘ توصیف اللہ خان741‘ کوہِ صفا763‘ ثناء اعظمی764‘ ریشما ایم 773‘ یاسر احمد بھٹی811‘ غلام حیدر 832‘ محمد شیزن سی پی860‘ محمداعجاز الرحمٰن 869‘ اظہر آصف خان 886‘ محمد سرفراز چودھری936‘ عبداللہ آفریدی اے942‘ محمد شاہد رضا خان955‘ عرفان احمد لون957 ۔ جموں کشمیر کے 17 امیدواروں نے 2025 کے باوقار یو پی ایس سی سول سروسز امتحان میں کوالیفائی کیا ہے۔
چین میں، کلاسوں کے درمیان 15 منٹ کا وقفہ اور دوگھنٹے کی جسمانی سرگرمی نافذ
بیجنگ، 7 مارچ (یو این آئی) چین نے اسکول کی تعلیم میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے اور تمام صوبوں میں پرائمری اور جونیئر ہائی اسکول کے طلباء کے لیے کلاسوں کے درمیان 15 منٹ کے وقفے اور روزانہ دو گھنٹے کی ورزش کی پہل شروع کی ہے ۔ چینی طلباء کی جسمانی صحت کی “اچھی یا بہترین” درجہ بندی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔
چین کے وزیر تعلیم ہوئی جن پنگ نے ہفتے کے روز جاری قومی قانون ساز اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ طلباء میں مائیوپیا (قریب بصارت) کی مجموعی شرح بھی مسلسل چار سالوں سے کم ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین طلباء کی پسند کی فزیکل ایجوکیشن کلاسز بنا کر اور کیمپس میں باسکٹ بال، فٹ بال اور والی بال کے میچوں کو فروغ دے کر طلباء کی فٹنس مہم کو مزید مضبوط کرے گا۔