یو پی میں پراسرار بخار ‘ 100 سے زائد فوت بڑی تعداد میں بچے شامل

   

لکھنو:لکھنو : اترپردیش میں ‘پراسرار’ بخار سے اب تک 100 سے زیادہ لوگوں کی موت ہونے کی خبر ہے۔ اترپردیش کے کئی اضلاع میں گزشتہ ایک ہفتہ سے بچوں میں پراسرار بخار کا قہر بڑھ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ اضلاع میں راجدھانی لکھنو ، آگرہ ، متھرا ، مین پوری ، ایٹہ ، کاس گنج اور فیروز آباد کے نام شامل ہیں۔ فیروز آباد کے کوشلیا نگر میں بخار سے سب سے زیادہ متاثرین ہیں۔ متاثرین افراد میں زیادہ تر بچے ہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ تین بالغوں کی اب تک موت ہوچکی ہے جبکہ مرنے والے بچوں کی تعداد 50 تک پہنچ چکی ہے۔ فیروز آباد کے دیگر محلے بہاری پورم ، کشن نگر ، آصف آباد ، جین نگر ، ستیہ نگر ٹاپا اور صدامہ نگر ہیں۔