یو پی میں گراونڈ بریکنگ پروگرام تیسری مرتبہ ملتوی

   

لکھنؤ: 07 مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش حکومت نے جمعہ کو کانپور میں ہونے والے دوسرے گرانڈ بریکنگ پروگرام مسلسل تیسری بار ملتوی کردیا ہے ۔ اس تقریب کے بعد 65000 کروڑ کے اخراجات والے صنعتی کاروبار شروع ہونے والا تھا۔وزیر اعظم کے گراونڈ بریکنگ تقریب میں حصہ لینا تھا لیکن وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کی رات ایک پروگرام کے دوران گراونڈ بریکنگ تقریب نہ ہونے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ پروگرا م اگلے ہفتے منعقد ہوگا۔ اس درمیان ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ اس تقریب کو مختلف وجوہات سے ملتوی کیا گیا ہے ۔