یکم جنوری کو آر ٹی سی بسوں میں بچوں کیلئے مفت سفر

   

حیدرآباد : 31 ڈسمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی نے سال نو تقاریب کے موقع پر 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو نئے سال کے تحفہ کے طور پر ریاست بھر میں آر ٹی سی کے تمام اقسام کی بسوں میں مفت سفر کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ منیجنگ ڈائرکٹر آر ٹی سی وی سی سجنار نے کہا کہ یکم جنوری کو شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے تمام اضلاع میں والدین کے ساتھ سفر کرنے والے 12سال سے کم عمر بچوں سے کوئی سفری خرچ وصول نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں مفت سفر کی اجازت رہیگی ۔ ن