یہ دور زیادہ دن قائم نہیں رہے گا
”ہمارا ملک اس وقت ایک عبوری دور سے گزر رہا ہے جس میں جذبات عقل پر، تنگ نظری وسیع النظری پر، اور نسلی و لسانی تعصبات انسانی دوستی پر غالب ہیں، لیکن یہ دور زیادہ دن قائم نہیں رہے گا، اس لئے کہ اس میں قائم و باقی رہنے کی صلاحیت نہیں۔ سیاسی شعور کی بیداری، دنیا کے حالات کی رفتار، علم کی اشاعت، زمانہ کا امتداد خود بخود دماغوں کی اصلاح کرے گا، اور ان میں وسعت نظر اور حقیقت پسندی پیدا کر دے گا، اور جذبات پر عقل، فرقہ پرستی پر حب الوطنی، اور نسلی و لسانی تعصبات پر ملکی اتحاد، خلائق دوستی اور اقدار عالیہ کی محبت اور غالب آجائے گی۔“
حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ
_( سابق صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)_
پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ