یہ ملک مہاتما گاندھی کا ملک ہے، امن عدم، تشدد اور امن باقی رکھنا سب کی ذمہ داری ہے: پرینکا گاندھی

,

   

Ferty9 Clinic

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ایودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے والا ہے، اس مشکل وقت میں عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا ملک کے اتحاد سماجی ہم آہنگی آپسی محبت جو ایک ہزاروں سال پرانی ہے اسکو باقی رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، ان باتوں کا اظہار کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرکے کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ مہاتما گاندھی کا ملک ہے، امن وتشدد پر قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

واضح رہے آج ملک کےلیے ایک تاریخی دن ہے اسلئے کہ عدالت ابھی کچھ ہی منٹوں میں بابری مسجد کا تاریخی فیصلہ ہونے جارہا ہے۔ اور اس صرف ملک کی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی نظر ٹکی ہوئی ہے۔