یہ ہندوستان اور بی جے پی کے درمیان لڑائی :سی اے اے پر چدمبرم کا بیان

   

چنئی: کانگریس کے رہنما پی چدمبرم نے اتوار کے روز مرکز میں شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ہندوستان اور بی جے پی کے درمیان لڑائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسلمانوں اور مرکزی حکومت کے مابین لڑائی نہیں ہے۔ بلکہ یہ ہندوستان اور بی جے پی کے لوگوں کے مابین ایک لڑائی ہے۔ ہم معیشت کے بارے میں بات کرنے والے ہیں۔ تاہم ہم سی اے اے اور این آر سی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ کیوں؟ چونکہ احتجاج ہر جگہ جاری ہے۔ ”چدمبرم نے ان خیالات کا اظہار ایک سیمینار میں کیا۔

چدمبرم نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے سی اے اے کے بارے میں نہیں پڑھا ہے۔ اسی لئے حکومت جھوٹ بولتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے ہندوستان میں رہنے والے لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پھر کون اس سے متاثر ہوگا؟

ادھر جب چدمبرم اجتماع سے خطاب کر رہے تھے تو ایک بہت بڑا فلیکس بورڈ ان کے قریب ڈائس پر گر پڑا۔ تاہم کانگریس کے رہنما نے اپنا بیان جاری رکھا۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔