۔ 6 اور 7 جنوری کو لئے جانے والے امتحانات ملتوی :کشمیر یونیورسٹی

   

سری نگر: کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے 6 اور 7 جنوری کو لئے جانے والے سبھی امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد احمد نے بتایا کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر 6 اور 7 جنوری کو یونیورسٹی کی جانب سے لئے جانے والے سبھی امتحانات کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔