۔100 سے زیادہ فلم سازوں کی بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل

,

   

ترواننتاپورم ۔ /2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملیالم ڈائرکٹر عاشق ابو اور ٹامل ڈائرکٹرس ویٹری مارن اور پی اے رنجیت کے بشمول 100 سے زیادہ فلم سازوں نے آج برسرعام بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی ہے ۔ ان میں سے بیشتر فلم ساز آزادانہ طور پر فیچر فلمیں اور دستاویزی فلمیں بناتے ہیں ۔ ان کا ایک بیان عوام کے نام آج جاری کیا گیا ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بی جے پی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد جمہوریت بچاؤ کا نعرہ دیا گیا ہے ۔ فلمسازوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایسی حکومت کا انتخاب کریں جو دستور ہند کا احترام کرتی ہو ۔ آزادی تقریر و اظہار کا تحفظ کرتی ہو اور ہر قسم کی سنسر چپ سے باز رہتی ہو ۔ فلم ساز عاشق ابو فی الحال نیپا ہ وائرس اور ویٹری مارن ، وعدہ چینائی ، ڈائرکٹر رنجیت فلم کالا اور ڈائرکٹر بیناپال ، لینا منی میکالائی ، آنند پٹوردھن ، سودے ون ، دیپا دھنراج ، گرویندر سنگھ ، پشپیندر سنگھ ، انجلی مانٹیرو اور پروین مورچالے دیگر نامور فلمساز ہیں جنہوں نے مشترکہ بیان پر دستخط کئے ہیں اور کہا ہے کہ فاشزم اپنی پوری طاقت سے ہم پر کاری ضرب لگانے کی تیاری کررہا ہے ۔ اگر ہم آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ہوشیاری سے مخالف فاشسٹ امیدواروں کو منتخب نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حب الوطنی صرف بی جے پی کا ٹرمپ کارڈ ہے تاکہ اپنے ووٹ بینک میں اضافہ کرسکے ۔