۔144 افراد کو بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا

   

ایتھنز: تارکین وطن اور مہاجرین کی مدد کرنے والی امدادی تنظیم ایس او ایس میڈیٹرینین نے بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحلوں کے قریب پھنسے 114 تارکین وطن کو بچا لیا ہے۔ اس تنظیم کے مطابق ریسکیو کئے گئے افراد میں 30 بچے بھی شامل ہیں۔ او ایس میڈیٹرینین، بین الاقوامی تنظیموں ریڈکراس اور ہلال احمر کے ساتھ مل کرسمندروں میں پھنسے تارکین وطن اور مہاجرین کی مدد کرتی ہے۔ تاہم متعدد ممالک کے عدم تعاون کے باعث اس تنظیم کے جہاز کو محفوظ بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے اکثر ہی کئی دنوں تک سمندر میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔


ترک صدر کی نائجیرین صدر سے ملاقات
استنبول : صدر رجب طیب اردغان نے نائجیرین صدر محمد بخاری سے استنبول کے دولما باہچے پیلس میں اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ترک صدر استنبول میں منعقد ہونے والے تیسرے ترکی۔ افریقہ شراکت داری سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں ترکی تشریف لانے والے حکومتی ومملکتی سربراہان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔اس ضمن میں صدر اردغان نے پہلی ملاقات نائجیرین صدر سے سر انجام دی جو کہ دولما باہچے میں بند کمرے میں ہوئی۔صدراردغان نے بخاری سے ملاقات کے بعد صومالی صدر محمد فرماجو سے بھی ملاقات کی۔