۔15 تا 18 سال کی ٹیکہ اندازی میں آندھراپردیش سرفہرست

   

2 دن کے دوران اہل نوعمر کے 40 فیصد نوجوانوں نے کورونا کا پہلا ڈوز لیا
حیدرآباد /5 جنوری ( سیاست نیوز ) نو عمر 15 تا 18 سال کی ٹیکہ اندازی کے معاملے میں آندھراپردیش سارے ملک میں سرفہرست ہے ۔ مرکزی حکومت نے حال ہی میں بچوں کیلئے ٹیکہ اندازی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ تمام ریاستوں میں پہلے دو دن کے دوران 39.8 فیصد نو عمر کے نوجوانوں کو ٹیکہ دئے گئے ہیں ۔ آندھراپردیش ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں 39.8 فیصد 15 تا 18 سال نوعمر کی ٹیکے دئے گئے ہیں ۔ 37 فیصد کے ساتھ ہماچل پردیش دوسرے مقام پر 30.9 فیصد کے ساتھ گجرات تیسرے مقام پر ہے ۔ مرکزی محکمہ صحت نے بتایا کہ کرناٹک میں 24.3 فیصد اترکھنڈہ میں 22.5 فیصد مدھیہ پردیش میں 20.6فیصد چھتیس گڑھ میں 20.5 فیصد ٹیکہ اندازی ہوئی ہے ۔ مرکزی وزیر صحت نے بتایا کہ ملک بھر ایک کروڑ نوجوانوں نے کورونا ٹیکہ کا پہلا ڈوز لیا ہے ۔ بچوں کی ٹیکہ اندازی کے معاملے میں 15 تا 18 سال عمر کے بچوں کو کوویکسین کا پہلا ڈوز دیا جارہا ہے ۔ 28 دن کے بعد دوسرا ڈوز دیا جائے گا ۔ بچوں کی ٹیکہ انداز مہم کیلئے یکم جنوری سے رجسٹریشن کا آغاز ہوا ہے ۔ ماضی میں جس طرح بالغ لوگوں کیلئے Cowin ایپ میں رجسٹریشن کیا گیا بچوں کیلئے بھی اسی ایپ میں رجسٹریشن کروانا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 96 لاکھ لوگوں کو کورونا کے ٹیکے دئے گئے ہیں ۔ اس طرح ابھی تک 147.71 کروڑ ڈوز دئے گئے ہیں ۔ جن میں 90 فیصد لوگوں نے پہلا اور 65 فیصد لوگوں نے دوسرا ڈوز لیا ہے ۔ ن