۔17 تا 26 مئی ایس ایس سی امتحانات

   

Ferty9 Clinic

امتحان صرف 6 پرچوں پر مشتمل ہوگا : تجویز کو حکومت کی منظوری
حیدرآباد :۔ تلنگانہ میں دسویں جماعت ( ایس ایس سی ) کے سالانہ امتحانات 17 تا 26 مئی منعقد ہوں گے ۔ محکمہ تعلیم کی اسپیشل چیف سکریٹری چترا رامچندرن نے احکامات جاری کردئیے ۔ محکمہ اسکولی تعلیم نے تعلیمی کیلنڈر برائے سال 2020-21 میں بتایا کہ نویں اور دسویں جماعتوں کا یکم فروری سے آغاز ہوگا ۔ دسویں امتحان کے اختتام کے دوسرے دن یعنی 27 مئی تا 13 جون تک گرمائی تعطیلات رہیں گی ۔ ماضی میں 11 امتحانات کا انعقاد کیا جاتا تھا جس کو گھٹا کر اب 6 کردیا گیا ہے ۔ ایسے میں ایس ایس سی کے طلبہ کو 89 ایام حصول تعلیم کے لیے ملیں گے ۔ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق FAI 15 مارچ تک اور FAII 15 اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا ۔ جہاں تک پراجکٹ ورک کا سوال ہے انہیں نصاب کے 30 فیصد تک اسائنمنٹ مکمل کرنا ہوگا اور یہ گھر پر رہتے ہوئے اساتذہ اور والدین کی نگرانی میں کیا جائے گا ۔ محکمہ نے تعلیمی سال 2020-21 کیلئے کام کے دنوں کا جو حساب لگایا ہے وہ 204 دنوں پر مشتمل ہے ۔ یکم ستمبر 2020 تا 30 جنوری 2021 ( آن لائن ڈیجیٹل کلاسیس ) 105 ایام اور یکم فروری 2021 تا 26 مئی 2021 ( 89 ) ایام ( آف لائن آن لائن ) کلاس شامل ہیں ۔ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق طلبہ کیلئے حاضری لازمی نہیں اور اسکولس کو اولیائے طلبہ کے تحریری مرضی نامہ پر انحصار کرنا چاہئے ۔ اضلاع میں صبح 9-30 تا شام 4-45 بجے تک اور حیدرآباد میں صبح 8-45 تا شام 4 بجے کلاسیس کا انعقاد کیا جائیگا ۔ دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے آن لائن کلاسیس صبح 10 بجے تا 11 بجے اور نویں جماعت کے طلبہ کیلئے شام 4 تا 5 بجے تک منعقد کی جائیں گی ۔