۔1971 ء کی جنگ کے بعد پاکستان میں ہند کا پہلا فضائی حملہ

   

نئی دہلی ۔26 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کے علاقہ بالا کوٹ میں جیش محمد کے دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے دشمن کے حدود میں دراندازی کے مقامات پر وار کی صلاحیت کے حامل میراج 2000 نے انڈین ایرفورسس کا قیمتی اثاثہ سمجھے جانے والے دیگر لڑاکا طیاروں کی مدد سے کارروائی کی ۔ جیش محمد نے 14 فبروری کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کی ہلاکت کا سبب بنے والے دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔ ہمہ مقصدی لڑاکا طیارہ میراج 2000 کو بالکل صحیح نشانہ پر ضرب لگانے اس کی غیرمعمولی صلاحیت کے سبب ان حملوں کے لئے منتخب کیا گیا تھا ۔ یہ پہلا موقع تھا کہ 1971 ء کی ہند۔پاک جنگ کے بعد ہندوستان کے کسی جنگی طیارہ نے پاکستان میں داخل ہوکر کسی مقام کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔