حیدرآباد۔ پی آر سی نے ملازمت کے 20 سال مکمل کرکے سبکدوش ملازمین کو مکمل وظیفہ دینے کی حکوت کو سفارش کی ہے۔ 20 سال سے قبل ریٹائر ملازمین کیلئے 5 سالہ سرویس ویج کو برقرار رکھنے کی سفارش کی ۔ 75 سالہ وظیفہ یابوں کو بنیادی وظیفہ کا 15 فیصد زیادہ ادا کرنے،100 سال عمر والے وظیفہ یابوں کو 100 فیصد زیادہ پنشن پر زور دیا ہے۔ کم از کم پنشن ؍ فیملی پنشن میں 9700 روپئے کا اضافہ کیا جائے ۔ نظرثانی شدہ کم از کم اجرت 19000 کا 50 فیصد وظیفہ ہونا چاہیئے۔ اضافہ کا اطلاق یکم جولائی 2018 سے بغیر ڈی اے ہونا چاہیئے۔ برسر خدمت ملازم کی موت پر دوسرے دن سے زیادہ 10 سال تک یا اس وقت تک جب تک کہ متوفی ملازم ؍ پنشنر 65 سال کی عمر تک نہ پہنچ جائے، خاندانی پنشن قابل ادائیگی ہوگی۔ ذہنی، جسمانی معذور بیٹا یا بیٹی کی شادی کے باوجود فیملی پنشن ادا کیا جائے۔ سبکدوشی کے وقت گریجویٹی کی حد 12 لاکھ سے 15 لاکھ روپئے کی جانی چاہیئے۔ سرویس پنشنرس یا فیملی پنشنرس کے انتقال پر ریلیف کو 20 ہزار روپئے سے بڑھا کر 30 ہزار روپئے کیا جائے۔ پنشن کے تبدیل شدہ حصہ کو 15 سال کے بعد تجدید کا عمل اس وقت تک جاری رہنا چاہیئے جب تک کہ مرکزترجیحی جدول پر نظر ثانی نہ کرے۔