واشنگٹن ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لگ بھگ 200 ہندوستانی امریکی تنظیمیوں نے ہندوستان کے عوام کو ہمت دلائی اور ان کا حوصلہ بڑھایا ہیکہ کورونا وباء کے خلاف ان کی لڑائی میں وہ تنہا نہیں ہے۔ اس وباء نے دنیا بھر میں مہلک تباہی مچاتے ہوئے زائداز 95 ہزار جانیں تلف کردی ہیں۔ عالمی سطح پر اموات کے علاوہ 1.6 ملین کیس پائے جاتے ہیں۔ انڈیا میں کوویڈ ۔ 19 کے سبب 200 سے زائد اموات ہوچکی اور متاثرین کی تعداد جمعہ کو وزارت صحت کے بیان کے مطابق 6412 درج کی گئی۔ انڈین ۔ امریکین آرگنائزیشنس نے اظہاریگانگت کے اپنے پیام میں کہا کہ تمام ہندوستانیوں کو بین الاقوامی تنظیموں ، قومی حکومتوں اور خانگی، سرکاری و دیگر سماجی شعبہ کے اداروں کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہے ۔چنانچہ وہ اس طبی لڑائی میں ضرور کامیاب ہوں گے۔