نئی دہلی :کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے مارچ میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 21 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان پر وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر حملہ کیا، یہ کہتے ہوئے کہ یہ مکمل طور پر غیر منصوبہ بند تھا، جس کی وجہ سے ملک کے لاکھوں افراد تباہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے منصوبے بند طریقے سے کام نہیں کیا اور ملک میں تقریباًایک کروڑ افراد وبا سے متاثر ہوئے اور ڈیڑھ لاکھ افراد کی جان گئی ۔راہول نے ٹوئٹ کیا’’اس لاک ڈاؤن کو منصوبہ بند طریقے سے نافذ نہیں کیا گیا اور وزیر اعظم کا ’21 دن میں کورونا کیخلاف جنگ جیتنے‘ کا دعوی بیکار ثابت ہوا۔