۔32 سالہ فلمی تفریحی خدمات کا اعتراف

   

Ferty9 Clinic

عالمی ایونٹس آرگنائزر فرحت حسین کو ساوتھ کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

لندن میں مقیم ورلڈ فیم بالی ووڈ ایونٹس پر موٹر جناب فرحت حسین کو ان کی 32 سالہ فلمی ستاروں کے ایونٹس کے سفر کی خدمات کے اعتراف میں انٹرنیٹ کے زمرے میں یہاں پچھلے ہفتہ دادا صاحب پھالکے ساوتھ کے باوقار اعزاز سے نوازا گیا۔ یقیناً وہ اس اعزاز کے مستحق بھی ہیں۔ وہ فلمی ستاروں کے ساتھ پروگرامس کی پیشکشی کے ذریعہ پچھلے تین دہوں سے عالمی سطح پر اپنے چاہنے والوں کے دل و دماغ پر حکمرانی کرتے آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایونٹس کی شروعات 1986 میں لکشمی کانت پیارے لال، زینت امان، رتی اگنی ہوتری، انیتا راج، اسرانی، قادر خان اور شکتی کپور کے ساتھ ایونٹ پیش کرکے کیا اور تب سے اب تک وہ دلیپ کمار، راجکپور، امیتابھ بچن سے لیکر شاہ رخ عامر، سلمان خان کے علاوہ ہندی فلم انڈسٹری کے کوئی 200 اداکاروں اور اداکاراوں کے ساتھ دنیا کے 20 ممالک میں 660 شوز پیش کرچکے ہیں جو ایک غیر معمولی ریکارڈ ہے۔ کہتے ہیں زمانہ اپنے اثرات سے اشخاص کو متاثر کرتا ہے لیکن فرحت حسین نے اپنی محنت، لگن، جستجو اور صلاحیتوں سے زمانے کو متاثر کیا ہے اور یہی وجہ رہی کہ انہیں شہرت کے ساتھ ساتھ عزت، دولت اور مقبولیت بھی حاصل ہوئی جس پر جتنا بھی رشک کیا جائے کم ہے۔ یہ سبھی جانتے ہیں کہ فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی ایک الگ ہی دنیا ہوتی ہے لیکن اس دنیا میں رہنے والی بعض شخصیات ایسی بھی ہوتی ہیں جو عام معاشرے کی نبض کو پہچانتی ہیں اور یہ ہنر فرحت حسین میں کچھ زیادہ ہی موجود ہے۔ اسی سوچ کو لے کر وہ اب اپنے 32 سالہ کیریئر میں پہلی بار اپنے مادر وطن میں ایک بہت ہی بڑا ایونٹ ’’دبنگ دا ٹور حیدرآباد‘‘ 2 نومبر کو شہر کے ایل بی اسٹیڈیم میں پیش کرنے جارہے ہیں جس میں بالی ووڈ سوپر اسٹار دبنگ سلمان خان کے علاوہ سوناکشی سنہا، جیکولین فرنانڈیز، ڈیزی شاہ، پربھودیوا، گرورندھاوا، کمال خان اپنا زبردست پرفارمینس دیں گے جس کی اینکرینگ منیش پال کریں گے۔ اس پروگرام کا اعلان کرکے بالی ووڈ ستاروں کے ایونٹس کی دنیا کے بے تاج سلطان فرحت حسین نے حیدرآباد میں سلمان خان کے لاکھوں چاہنے والوں کی بے چینیاں بڑھادی ہیں۔